ضیاء اللہ آفریدی کیس میں اضافی دستاویزات جمع کروانے کے لئے اکرم شیخ کو مہلت مل ..
تازہ ترین : 1

ضیاء اللہ آفریدی کیس میں اضافی دستاویزات جمع کروانے کے لئے اکرم شیخ کو مہلت مل گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے ضیاء اللہ آفریدی کیس میں اضافی دستاویزات جمع کروانے کے لئے اکرم شیخ کو مہلت دے دی ہے اور سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پیر کو مقدمے کی سماعت کی اس دوران ضیاء اللہ آفریدی کے وکیل شیخ اکرم ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے مذکورہ مقدمے میں اضافی دستاویزات جمع کروانا ہیں اس لئے مزید مہلت دے دیں جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 16:26:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں