دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی 7روزہ تقریبات میں پہلی باقاعدہ نشست کل ہوگی

پیر 14 مارچ 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی 7روزہ تقریبات میں پہلی باقاعدہ نشست آج15مارچ کو ہوگی پہلی نشست میں عالمی حسن قرأت کے مقابلہ جات ہونگے ،قرأ میں پاکستان، انڈیا ، امریکہسمیت دیگر ممالک سے بھی نامور قاری جامعہ نعیمہ پہنچ گئے ہیں۔دیگر تقریبات میں 16 مارچ کو مقابلہ حسن نعت،17کومقابلہ حسن تقریر،18 کویوم مفتی اعظم پاکستان منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

جبکہ19مارچ کونمائش کتب کا افتتاح بھی ہوگا۔ 20مارچ :00 8 بجے صبح تقریب چادر پوشی وقرآن خوانی،10:00بجے تا1:00بجے دوپہرمفتی اعظم پاکستان سیمیناروعرس مبارک شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی ،بعد ظہرمرکزی انتخابات نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان سیشن2016-17 ،بعدنماز عشاء جلسہ دستار فضلیت وتقسیم اسنادمنعقد ہوگا۔سالانہ تقریبات کے دوران مختلف 13نشستیں میں پاکستان بھرسے علماء کرام ومشائخ عظام شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔