سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی
تازہ ترین : 1
سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء)سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، پرویز مشرف کوکمر میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔پرویز مشرف کے علاج کے لیے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کو بھی اسپتال طلب کیا گیا، مشرف کو اچانک ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے باعث انہیں کلفٹن میں ضیاءالدین ہسپتال لایا گیا۔

جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا، پرویز مشرف گزشتہ چند روز سے علیل تھے، جبکہ مختلف موقعوں پر ہسپتال بھی آچکے ہیں۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی کمر اور بائیں ٹانگ میں تکلیف ہے۔ صحت یابی کے لیے فوری فیوڑن سرجری کی ضرورت ہے جس کی سہولت پاکستان میں دسیتاب نہیں ہے۔ پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے جس میں سےعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے اور علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست دائر بھی کی گئی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ منگل کو اس کی سماعت کرے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 15:54:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں