پرویز مشرف کی خرابی صحت کی وجہ سے آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی کونسل کا اجلاس ملتوی
تازہ ترین : 1

پرویز مشرف کی خرابی صحت کی وجہ سے آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی کونسل کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین جنرل(ر)پرویز مشرف کی خرابی صحت کی وجہ سے پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔پرویز مشرف کی صحت اس قابل نہیں ہے کہ دوروزہ اجلاس کی صدارت کرسکیں۔ پارٹی سربراہ کی صحت ٹھیک ہونے پر اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی کونسل کا اجلاس 22اور23مارچ کو کراچی میں پارٹی سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف کی زیرصدارت منعقد ہونا تھاجس میں ملک بھر اور بیرون ملک سے مرکزی کونسل کے اراکین نے شرکت کرنا تھی ۔

پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے مطابق پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے جنرل(ر)پرویز مشرف کی صحت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کردیا۔جنرل (ر)پرویز مشرف کی صحت اس قابل نہیں ہے کہ وہ دوروزہ اجلاس کی صدارت کر سکیں۔ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہونا ضروری ہے جو کہ پاکستان میں ناممکن ہے مگر ان کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے وہ علاج کی غرض سے باہر نہیں جاسکتے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جنرل(ر)پرویز مشرف سے سیاسی دشمنی چھوڑے اور انہیں بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی اجازت دے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 15:35:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں