محمد عامر میر ے لیے بہترین باؤلر ہے :شاہد آفریدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 15:18

محمد عامر میر ے لیے بہترین باؤلر ہے :شاہد آفریدی

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء )قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے محمد عامر کو ”عام باؤلر “ قرار دینے والے بھارتی اوپنر روہت شرما کو کرارا جواب دیدیا۔

(جاری ہے)

کولکتہ میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی نے آفریدی سے سوال کیا کہ روہت شرما محمد عامر کو عام باؤلر کہتے ہیں جبکہ بھارتی میڈیم پیسر جسپریت بمراہ کو خاص باؤلر قرار دیتے ہیں ،اس پر آپ کیا کہتے ہیں ۔ پہلے تو آفریدی کو بھارتی صحافی کا سوال نہ سمجھ پائے تاہم جب ساتھ بیٹھے افراد نے انہیں صحافی کا سوال سمجھایا تو انہوں نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میر ے لیے تو عامر دنیا کا بہترین باؤلر ہے اور اسے میں ٹاپ 3بہترین باؤلر زمیں دیکھتا ہوں ،باقی آپ روہت شرماسے اس کے بیسٹ باؤلر کا پوچھ لیں۔