اب نیلم میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قدم رکھنے کی کوئی جگہ نہیں ‘خواجہ محمد صادق

پیر 14 مارچ 2016 15:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) کٹھ چور بننے روبی سمگلر جاگ دروائی جاگ ،پاسبان دوسٹ نیلم کے سیکرٹری نشرواشاعت خواجہ محمد صادق نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نیلم کے اندر غریبوں کا خون چوستے ہوئے کرپشن کی انتہا کرتے ہوئے چلتی بندوق کے دہانے پر آچکی ہے ۔

(جاری ہے)

اب نیلم میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قدم رکھنے کی کوئی جگہ نہیں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے کرپشن لوٹ مار رشوت ستانے کوترجیح دی انہوں نے کہا کہ عنقریب ہی پاسبان نیلم دوسٹ تحفظ نیلم کی تحریک چلائے گی اور آمدہ الیکشن میں بائیکاٹ بھی کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرپشن اور اقرباء پروری کی انتہاکی ہے موجودہ حکومت نے نیلم کے اندر صرف چمچوں اور لوٹوں کے بچوں کو ایڈجسٹمنٹ کی باقی غریب عوام کے پڑھالکھے بچے منہ تکتے رہے انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام پر پاسبان دوسٹ کبھی بھی پیچھا نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم صرف اور صرف نیلم کی غریب عوام سے دھوکہ دہی کرتا رہا اب کے بار نیلم سے بری شکست کا سامنا کرنا پڑئے گا ،انشاء بہت جلد نیلم سے پاسبان دوسٹ الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :