مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں برسر اقتدار آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ‘راجہ ..
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں برسر اقتدار آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ‘راجہ مقصود احمد خان

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت انشااللہ مسلم لیگ ن کی ہوگی اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)سا بق ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ مقصود احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں برسر اقتدار آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی میاں نوازشریف کے معاشی ویژن اور راجہ فاروق حید ر کی ولولہ انگیز قیادت پر آزاد کشمیر کے عوام بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کر رہے ہیں آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت انشااللہ مسلم لیگ ن کی ہوگی اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مسلم لیگ میں کوئی گروپنگ نہیں جو لوگ پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ بد گمانیاں پیدا کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کو سماہنی کی سیٹ جیت کر تحفے میں دیں گے برادریوں قبیلوں کا سہارا لینے والے لوگ کمزور اور عارضی ہوتے ہیں اور انکی سیاست دیر پا نہیں ہوتی کارکن متحدہ و منظم ہو کر جماعت کی کامیابی کے لیے کام کریں الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں نئی ووٹر فہرستوں میں ہر صورت میں ووٹوں کا اندراج کروائیں حلقہ ایل اے 6سماہنی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے میاں محمد نواز شریف کی خصوصی توجہ اور کشمیر یوں سے تعلق کا واضح ثبوت ہے کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی سمیت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں برسر اقتدار آکر خطے کی تقدیر بدل دے گی نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار میسر کریں گے نوجوانوں کا استحصال کرنے والوں کو عوام آئندہ الیکشن میں مسترد کر دیں گے پیپلز پارٹی کے دور میں عوام کا بد ترین استحصال کیا گیا راجہ فاروق حید ر آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہونگے پورے آزاد کشمیر کے عوام کو ان پر اعتماد ہے ان کی دوٹوک پالیسی کی وجہ سے عوام میں ان کوبے حد پذیرائی حاصل ہے اس وقت کشمیر ی عوام کی امیدوں کا مرکز مسلم لیگ ن ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 15:03:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں