متحدہ عرب امارات نے یمن میں جنگی طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی

پیر 14 مارچ 2016 14:50

دبئی/ صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) متحدہ عرب امارات نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شامل اپنے جنگی طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شامل متحدہ عرب امارات کا ایک جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے ۔طیارے کے لاپتہ ہونے کا اعلان ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی زیرِ قیادت عسکری اتحاد مارچ 2015 سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے کر رہا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے کسی طیارے کے نقصان کی خبر آئی ہے۔اس سے قبل دسمبر میں بحرین کا ایک جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے سعودی عرب میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جبکہ مئی میں مراکش کا ایک طیارہ یمن کی فضائی حدود میں گر گیا تھا۔یہ دونوں طیارے بھی آپریشن ڈیسائسیو سٹارم نامی کارروائی میں شریک تھے۔یمن کے تنازع میں اب تک چھ ہزار کے قریب افراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :