بھارت میں مزدور کو غلطی سے سیمنٹ کے گڑھے میں دفن کر دیا گیا
تازہ ترین : 1

بھارت میں مزدور کو غلطی سے سیمنٹ کے گڑھے میں دفن کر دیا گیا

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) بھارت میں مزدو کو غلطی سے سیمنٹ کے گڑھے میں دفن کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیاجہاں تعمیراتی سائٹ پر ایک گڑھے میں سونا مزدور کی موت بن گیا ، ساتھی مزدوروں نے بغیر دیکھے گڑھا سیمنٹ سے بھر دیا ۔24 سالہ جے رام سستانے کے لیے تعمیراتی سائٹ پر بنے ایک گڑھے میں سو گیا ، ساتھی مزدور نے بغیر دیکھے گڑھا سیمنٹ سے بھر دیا ، جے رام کے لاپتہ ہونے پر شک کی بنا پر گڑھا کھودا گیا تو 24 سالہ مزدو مردہ حالت میں ملا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 14:49:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں