راہداری روٹ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا، کامیاب بنانا ہماری ذمہ داری ہے،تمام صوبے یکساں مواقع اٹھائیں گے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا سیمینار سے خطاب

پیر 14 مارچ 2016 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری روٹ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا، اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب بنانا ہماری ذمہ داری ہے،تمام صوبے یکساں مواقع اٹھائیں گے۔وہ پیر کو یہاں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری روٹ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا، اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب بنانا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے معیشت کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے، اقتصادی راہداری سے تمام صوبے یکساں مواقع اٹھائیں گے، موجودہ حکومت نے چین کے ساتھ معاشی تعلقات کو بھی فروغ دیا ۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :