راولپنڈی کے علاقے شمس ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک بچہ جاں بحق ‘ پانچ ..
تازہ ترین : 1

راولپنڈی کے علاقے شمس ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک بچہ جاں بحق ‘ پانچ افراد زخمی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)راولپنڈی کے علاقے شمس ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک بچہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق شمس ٹاوٴن کے علاقے میں جاوید نامی شخص کے گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ مکان کی چھت 2 روز کی بارش کے باعث بوسیدہ ہو گئی تھی جو رات اچانک زمیں بوس ہو گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 14:45:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں