شیخوپورہ کے قصبے قلعہ ستارشاہ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے خاتون جاں بحق ‘ ایک زخمی ..
تازہ ترین : 1

شیخوپورہ کے قصبے قلعہ ستارشاہ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے خاتون جاں بحق ‘ ایک زخمی

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)شیخوپورہ کے قصبے قلعہ ستارشاہ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے خاتون جاں بحق ‘ ایک شخص زخمی ہو گیا ‘فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے 2گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق قلعہ ستارشاہ میں ایک بڑھیا رسولاں بی بی سردی سے بچنے کیلئے آگ تاپ رہی تھی کہ اس دوران بسترکوآگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیاجس سے گھر کی چھت گر گئی۔واقعہ میں رسولاں بی بی جاں بحق ‘ ایک شخص زخمی ہوگیا،فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے2گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 14:43:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں