کرا چی ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 15مشتبہ افراد گرفتا ر
تازہ ترین : 1

کرا چی ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 15مشتبہ افراد گرفتا ر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) کرا چی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 15مشتبہ افراد کو گرفتا ر کر لیا ،تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں صدر،گارڈن ،لی مارکیٹ،کھارادر،لیاری،ماڑی پور بلدیہ اتحادٹاؤن اورنگی نمبرساڑھے گیارہ منگھوپیر ،خیرآباد،لیاقت آباد ،لائنزایریا،طارق روڈ،سہراب گوٹھ ،سہرہائی وے سمیت دیگر علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں کورکاوٹیں لگاکرسیل کردیا اورکسی بھی شخص کوعلاقے سے باہریااندرجانے کی اجازت نہیں تھی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے گھرگھر تلاشی اورجرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پرکارروائی کرتے ہوئے 15مشتبہ افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ،باخبرذرائع نے بتایا کہ زیرحراست افراد میں جرائم پیشہ افراد شامل ہیں جس کے قبضے سے منشیات اوراسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 14:36:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں