چوہدری پرویزالٰہی جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ پورے نہیں ہوں گے ،رانا ثناء اللہ

پیر 14 مارچ 2016 14:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہوں گے، نیب کوپنجاب کے منصوبوں سے متعلق انکوائری کرنے کی دعوت دیتا ہوں،حقوق نسواں بل صرف ان خواتین کیلئے ہے جن پرظلم ہواہے،ہم نہیں چاہتے کہ آئے دن خواتین کی ہڈیاں توڑی جائیں،جو بھی خلاف ورزی کرے گا وہ قانونی شکنجے میں آئے گا،تحریک انصاف کی طرح جیت گئے تو بلے بلے اور ہار گئے تو دھاندلی جیسی سیاست نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل صرف ان خواتین کیلئے ہے جن پرظلم ہواہے،ہم نے تحفظ حقوق نسواں قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے بل کو ختم نہیں کر سکتے کیوں کے ہم نہیں چاہتے ہے آئے دن خواتین کی ہڈیاں توڑی جائیں یا ان کے چہرے پر تیزاب پھینکا جائے،جو بھی اس بل کی خلاف ورزی کرے گا وہ قانونی شکنجے میں آئے گا،اس قسم کے مسئلے کی روک تھام کے لیے ویمن پروٹیکشن بل لایا گیاہے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری پرویز الہیٰ جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہونگے،میں دعوت دیتا ہوں کہ نیب پنجاب کے منصوبوں کی انکوائری کرے۔

متعلقہ عنوان :