بھارتی فوج نے سیاچن گلیشیئر پر جدید آلات نصب کررکھے ہیں

پیر 14 مارچ 2016 14:27

جموں ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے لداخ کے علاقے میں سٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہم اورسطح سمندر سے18,875فٹ کی بلندی پر سیاچن گلیشیئر میں نگرانی کے لیے کئی جدید قسم کے آلات نصب کررکھے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے جموں میں صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوج بغیر پائلٹ کے چلنے والے جہازوں اور مختلف قسم کے راڈارز سمیت ہر قسم کے جدید آلات استعمال کررہی ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے یہ جدید آلات ہمسایہ علاقوں کی سخت نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برف سے ڈھکی چوٹیوں کے لیے مخصوص قسم کے تیار کئے گئے ہتھیار اور آلات بھی پائپ لائن میں ہیں جوسیاچن گلیشر پر انتہائی سخت موسمی حالات میں بھی زیر استعمال آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :