پاکستان نے ہمیشہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کی حمایت کی ہے ،انجینئر رشید
پیر 14 مارچ 2016 14:27
سرینگر ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرنام نہاد کشمیر اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے چیئرمین انجینئر عبدالرشید نے کہاہے کہ پاکستان نے کبھی مقبوضہ علاقے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کرانے کیلئے ضروری شرائط اور ضوابط پر عمل درآمدسے کبھی انکار نہیں کیا ہے ۔
(جاری ہے)
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید نے پٹن کے علاقے رام بیل گڑھ اور سرینگر کے علاقے زونی مار میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں کہ اگر کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے حق خود ارادیت دیاجائے۔
انجینئر رشید نے کہاکہ یہ کئی دہائیوں پر مشتمل شیخ عبداللہ کا مبہم اور متضاد کردار تھا جن کی وجہ سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو سبوتاژکیاگیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ عمر عبداللہ کشمیر اسمبلی میں افضل گورو کی رحم کی قرارداد کو مسترد کرنے میں اپنے مشکوک کردار سے فرار اختیار نہیں کرسکتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.