فلسطینی بچوں کا خون بہانیوالا دشمن خود بھی چین سے نہیں رہیگا، اسماعیل ھنیہ کا بمباری سے شہید بچوں کے اہل خانہ سے تعزیت

پیر 14 مارچ 2016 14:23

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں دو کم عمربچوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کو قتل کرنیوالا دشمن خود بھی کھی چین سے نہیں رہیگا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے گزشتہ روز شہید بچوں یاسین ابو خوصہ اور اسراء ابو خوسہ کی تعزیت کیلئے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا اور اس موقع پر شہید بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے شہداء کے والدین کیساتھ گہری ہمدردی اور غم گساری کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :