الیکشن کمیشن کی 17مارچ کوقومی حلقے 101 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کیلیے فوج تعینات ..
تازہ ترین : 1

الیکشن کمیشن کی 17مارچ کوقومی حلقے 101 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کیلیے فوج تعینات کرنے کی سفارش

گوجرانوالہ کے قومی حلقے 101میں ضمنی الیکشن 17 مارچ کو ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 17مارچ کوقومی حلقے 101 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کیلیے فوج تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔گوجرانوالہ کے قومی حلقے 101میں ضمنی الیکشن 17 مارچ کو ہوگا ‘الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقے میں ضمنی انتخابات کے روز ،پولنگ اسٹیشنزکی نگرانی اور پرامن وشفاف پولنگ کیلئے فوج تعینا ت کرنے کی سفارش کی ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری دفاع کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں پولنگ کے دوران فوجی دستوں کی موجودگی کو ضروری قرار دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق این اے 101 کے بیلٹ پیپرزاور دیگر انتخابی سامان ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دئیے گئے ہیں جسے 16مارچ کو پریزائیڈنگ افسروں کے حوالے کیا جائیگا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 14:15:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں