ورلڈ ٹی 20سکوا ڈ میں قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر مایوس نہیں، محمد رضوان

پیر 14 مارچ 2016 14:01

ورلڈ ٹی 20سکوا ڈ میں قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر مایوس نہیں، محمد رضوان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) محمد رضوان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پرفارمنس اس قابل نہیں تھی کہ وہ بھارت میں جاکر ورلڈ ٹوئنٹی 20 کھیلتے۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں بھارت جانے کا حقدار تھا اور مجھے ڈراپ ہونے پر مایوسی نہیں ہوئی ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میری حالیہ کارکردگی اس قابل تھی ہی نہیں کہ میں میگا ایونٹ کھیل پاتا، سلیکٹرز بڑا مشکل کام کرتے ہیں، وہ ان کھلاڑیوں کو ہی منتخب کرتے ہیں جنھیں وہ فارم میں محسوس کرتے ہیں، مستقبل مجھے مواقع ضرور ملیں گے، میری نیک تمنائیں اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیں کہ وہ بھارت سے ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس لوٹے۔

اپنی کارکردگی میں زوال کے بارے میں رضوان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو کیریئر کے آغاز میں بہت زیادہ تبدیلیوں کا سامنا کرناپڑے تو کھیل متاثر ہوتا ہے میرے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی سے بھی کافی فرق پڑا جبکہ میری بیٹنگ میں کچھ تکنیکی مسئلہ بھی ہے جس پر قابو پانے کیلیے میں محنت کررہا ہوں۔ بیٹنگ آرڈر کے بارے میں سوال پر رضوان کا کہنا تھا کہ آپ کی پسند نا پسند معنے نہیں رکھتی بلکہ یہ کپتان اور کوچ کا فیصلہ ہوتا ہے کہ کس کھلاڑی کو کس نمبر پر کھیلنا چاہیے اور میں اس کیلیے تیار رہتا ہوں ۔