سید علی گیلانی کی صحت بہتر ہونے لگی‘ ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ
پیر 14 مارچ 2016 13:53
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس چیئرمین سید علی گیلانی کو ہسپتال سے رخصت ملنے کے بعد ان کی صحت آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کرنے اور زیادہ لوگوں سے ملنے ملانے سے احتراز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
(جاری ہے)
حریت ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ پنجاب کی معروف سکھ تنظیم دل خالصہ جماعت ہند اور جمعیت اہلحدیث جموں کشمیر کے وفود نے مالویہ نگر نئی دہلی آ کر گیلانی صاحب کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا مانگی۔
ترجمان کے مطابق دل خالصہ وفد کی سربراہی اس کے صدر ڈاکٹر کنور پال سنگھ اور جماعت اسلامی وفد کے امیر جماعت اور جمعیت اہلحدیث وفد کی مولانا عبدالطیف الکندی کر رہے تھے اور وفود نے گیلانی کی خیریت پوچھنے کے ساتھ ساتھ ان کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔ حریت ترجمان نے کہا کہ سید علی گیلانی کی صحت بہتر ہو رہی ہے تاہم ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ فی الحال ملاقاتوں کا سلسلہ بند کیاجائے اور موصوف کو بھیڑ بھاڑ سے جتنا ممکن ہو سکے دور رکھا جائےمتعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.