مصنوعات کی قیمتیں گرنے سے گزشتہ سال 267 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا ، ، روسی کمپنی

پیر 14 مارچ 2016 13:46

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) روس کی ایلومینیم بنانے والی کمپنی ” روسل“نے کہا ہے کہ 2015 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اسے 267 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا جس کی وجہ مصنوعات کی گرتی قیمتیں ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2015 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران بھاری خسارے کی وجہ مصنوعات کی اضافی پیداوار اور ان کی گرتی قیمتیں ہیں جو چھ سال کی کم ترین سطح پر رہیں تاہم توقع ہے کہ 2016 ء کے دوران طلب میں اضافے کے باعث صورتحال میں بہتری آئے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2015ء کے دوران کمپنی کی آمدنی 7.2 فیصد کم ہوکر 8.68 ارب ڈالر رہی جس کے باعث آخری سہ ماہی میں 267 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا جبکہ پچھلی سہ ماہی میں 102 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔انھوں نے کہ چھ ماہ میں خسارے کے باوجود 2015 ء میں مجموعی طور پر 558 ملین ڈالر منافع ہوا جبکہ 2014 ء میں 91 ملین ڈالر خسارہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :