ایف اے کپ فٹبال، ویٹ فورڈ آرسنل کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
تازہ ترین : 1

ایف اے کپ فٹبال، ویٹ فورڈ آرسنل کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ویٹ فورڈ نے آرسنل کو 1-2 سے شکست دے کر ایف اے کپ فٹبال کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) ایف اے کپ فٹبال کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے۔ ایونٹ کے اہم میچ میں ویٹ فورڈ اور آرسنل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں ویٹ فورڈ نے مسلسل دو گولز داغ کر میچ پر گرفت مضبوط کی۔ کھیل ختم ہونیسے صرف دو منٹ پہلے آرسنل کی جانب سے ڈینی ویلبیک نے گیند کو جال کی راہ دکھائی لیکن برتری ختم نہ ہو پائی۔ شاندار جیت کے ساتھ ویٹ فورڈ نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 13:37:42

اپنی رائے کا اظہار کریں