جرمن چانسلر آنگیلا میرکل کی جماعت کو ملک کی تین ریاستوں میں سے دو میں ہونے والے علاقائی انتخابات میں شکست کا سامنا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 13:35

جرمن چانسلر آنگیلا میرکل کی جماعت کو ملک کی تین ریاستوں میں سے دو میں ..

برلن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) انتخابی جائزوں کے مطابق جرمن چانسلر آنگیلا میرکل کی جماعت کو ملک کی تین ریاستوں میں سے دو میں ہونے والے علاقائی انتخابات میں شکست کا سامنا ہے۔ایگزٹ پولز کے مطابق کرسچیئن ڈیموکریٹ پارٹی ملک کے مشرقی علاقے سیکسنی اینہالٹ میں سب سے بڑی جماعت کی حیثیت برقرار رکھ پائی ہے تاہم اسے باڈن ورٹمبرگ اور رائن لینڈ پالیٹینیٹ میں شکست ہوئی ہے۔

مہاجرین کی آمد کی مخالف جماعت ’آلٹرنیٹیو فار جرمنی‘ (اے ایف ڈی) ان انتخابات میں تینوں ریاستوں میں ماضی کے مقابلے میں کامیاب رہی ہے۔ان انتخابات کو چانسلر انگیلا میرکل کی مہاجرین کے بارے میں ’اوپن ڈور‘ پالیسی کا امتحان قرار دیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

2015 میں جرمنی میں دس لاکھ سے زیادہ مہاجرین اور پناہ گزین داخل ہوئے ہیں۔جائزوں کے مطابق اے ایف ڈی کو سیکسنی کے علاقے میں 19 فیصد حمایت حاصل ہے جہاں اس وقت سی ڈی یو اور سوشل ڈیموکریٹوں کی اتحادی حکومت قائم ہے۔

اگر اے ایف ڈی نے انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اتحادیوں کو اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے ایک اور اتحادی کی ضرورت پڑے گی۔اے ایف ڈی کو جرمنی کی 16 علاقائی پارلیمانوں میں پہلے ہی سے پانچ میں نمائندگی حاصل ہے۔اے ایف ڈی کو جرمنی کی 16 علاقائی پارلیمانوں میں پہلے ہی سے پانچ میں نمائندگی حاصل ہے۔ دوسری جانب سی ڈی یو کی جیت کی توقع کے بر عکس سوشل ڈیموکریٹس کی رائن لینڈ پالیٹینیٹ پر گرفت برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :