پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں گذشتہ تین دن کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی‘ 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 13:35

پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں گذشتہ تین دن کے دوران ہونے والی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں گذشتہ تین دن کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے جبکہ 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ بلوچستان میں ہوا ہے جہاں 18 افراد کی جان گئی اور 22 زخمی ہوئے جبکہ 49 مکانات کو نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ قبائلی علاقوں میں 15، پنجاب میں دس اور صوبہ خیبر پختونخوا میں چھ افراد مارے گئے۔زخمیوں میں سے 25 کا تعلق قبائلی علاقہ جات، 15 کا خیبر پختونخوا اور 18 کا پنجاب سے بتایا گیا ہے۔بارشوں کے نتیجے میں سب سے مہلک حادثہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں پیش آیا جہاں بارش کی وجہ سے کوئلے کی کان بیٹھنے سے سات مزدور ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

منہدم ہونے والی کان سے اتوار کی شب مزید دو لاشیں نکالے جانے کے بعد وہاں امدادی آپریشن ختم کر دیا گیا۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق وادی سوات کے ضلع شانگلہ الپوری اور اورکزئی ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک سے دو دن کے وقفے کے بعد ملک میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :