بالی ووڈ‘ جان ابراہم نے شادی اور ایوارڈز کی تقریبات میں ڈانس کرنا باعث شرمندگی ..
تازہ ترین : 1
بالی ووڈ‘ جان ابراہم نے شادی اور ایوارڈز کی تقریبات میں ڈانس کرنا باعث ..

بالی ووڈ‘ جان ابراہم نے شادی اور ایوارڈز کی تقریبات میں ڈانس کرنا باعث شرمندگی قرار دیدیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ فلموں کے ہیرو جان ابراہم نے نجی پروگرامز میں شرکت اور اس کا معاوضہ لینے کو باعث شرمندگی قرار دیدیا۔ ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو میں جان ابراہم نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کچھ اصول بنائے ہوئے ہیں جن پر وہ سختی سے عمل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیروں کی شادی اور تھوک کے حساب سے ہونے والی ایوارڈ کی تقریبات میں پیسے لے کر ڈانس کرنا میرے لیے شرمندگی کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اداکار اسے آرٹسٹ کا کام کہہ کر صحیح قرار دیتے ہیں تاہم میں ایسا کر کے اپنی راتوں کی نیند اور عزت سے محروم ہونا پسند نہیں کرتا۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 13:33:19

اپنی رائے کا اظہار کریں