Live Updates

تحفظ نسواں بل پر مذہبی جماعتوں کے تحفظات، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی سطح پر بھی اقدامات کرنے کا کہا ہے ، جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 13:31

تحفظ نسواں بل پر مذہبی جماعتوں کے تحفظات، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : تحفظ نسواں بل پر مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف نے جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کو جاتی امرا طلب کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے تحفظ نسواں بل پر اپنے اور تمام مذہبی جماعتوں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں تحفظ نسواں بل پر ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے سمیت اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تحفظ نسواں بل پر تحفظات سننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تمام علما کرام سے ملاقات کرکے تحفظات دور کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی سطح پر بھی اس حوالے سے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ جہاں کہیں گے کہ یہ قانون و سنت کے خلاف ہے تو ہم اس کی تصحیح کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نے اس معاملے میں لچک دکھائی ہے تو ہم بھی گفتگو میں اصلاح کا ماحول رکھیں گے،منصورہ میں ہونے والے کل مذہبی جماعت کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ہوئی ملاقات کی تفصیلات سے تمام مذہبی جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد باہمی مشاورت کے ساتھ جامع قانون سازی پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام تر تحفظات اور تجاویز سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات