شوبز کی دنیا میں نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں بلکہ فنکار کو پرستاروں کے دلوں پر حکمرانی کرنی آنی چاہیے‘ سلیم خان

پیر 14 مارچ 2016 13:30

شوبز کی دنیا میں نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں بلکہ فنکار کو پرستاروں کے دلوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء)اداکار و ماڈل سلیم خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کروں‘ شوبز کی دنیا میں نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں بلکہ فنکار کو پرستاروں کے دلوں پر حکمرانی کرنی آنی چاہیے‘فنکار جس قدر اپنے کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتا ہے اسی طرح لوگ اس کو پسند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا شوبز کوئی ریس نہیں یہ تو آرٹ کی ایک قسم ہے کچھ لوگ اداکاروں کو نمبرون اور نمبر ٹو میں تقسیم کرتے ہیں جبکہ میرا ذاتی خیال اسکے برعکس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی بے شمار فنکار ایسے ہیں جو گزشتہ تیس سالوں سے فلم ،ٹی وی اور تھیٹر پر اداکاری کر رہے ہیں مگر ان کی پہچان نہیں میں ان خو ش نصیبوں میں شامل ہوں جنہوں نے کم وقت میں اپنی پہچان بنائی ہے۔