جاپان میں تعینات امریکی فوجی اہلکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

پیر 14 مارچ 2016 13:24

ٹوکیو۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) جاپانی پولیس نے امریکی فوجی اہلکار کو جاپانی خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی بحریہ کا 24 سالہ اہلکار جاپانی جزیرہ اوکی ناوا میں قائم امریکی فوجی بیس پر تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون جزیرہ اوکی ناوا کے دارالحکومت نایا کے ایک ہوٹل میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔

(جاری ہے)

جاپان کے چیف کیبنٹ سیکرٹری نے اس واقع کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس واقع پر جاپان کی حکومت کی طرف سے امریکی حکام سے سخت احتجاج کیا گیا ہے جزیرہ اوکی ناوا کے گورنر نے اس واقع پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک گھناؤنا جرم اور خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24سالہ امریکی فوجی جسٹن کا سٹیکا نوس متاثرہ خاتون جو ہوٹل کے کاریڈور میں سو رہی تھی کو اٹھا کر اپنے کمرے میں گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔جاپان میں اس وقت 47 ہزار کے قریب امریکی فوجی تعینات ہیں اور یہاں امریکی فوجیوں کے خلاف زیادتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا شکایت عام ہیں۔

متعلقہ عنوان :