بھارت کا جوہری ہتھیار لے جانے والے بیلسٹک میزائل اگنی I- کا تجربہ

پیر 14 مارچ 2016 13:23

نئی دہلی۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) بھارت نے پیر کو جوہری ہتھیار لے جانے والے بیلسٹک میزائل اگنی I- کا تجربہ کیا ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اوسط فاصلے تک مار کرنے والا یہ میزائل جو 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ریاست اڑیسہ کے قریب وہیلر آئی لینڈ کے پاس سمندر میں موجود ایک موبائل لانچر سے فائر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سنگل سٹیج میزائل میں ٹھوس ایندھن کا استعمال کیا گیا ہے۔ بھارتی دفاعی حکام کے مطابق یہ میزائل تجربہ بھارت کی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے اور یہ 700 کلو میٹر دور ہدف تک پہنچنے میں 9 منٹ اور 36 سیکنڈ کا وقت لیتا ہے۔ یہ میزائل نیوی گیشن کے جدید تربیتی آلات سے لیس ہونے کی وجہ سے اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ 15میٹر لمبے اگنی I- میزائل کا وزن 12ٹن ہے۔ یہ میزائل پہلے سے بھارتی فوج کے پاس موجود ہے بھارت نے اس سے قبل اگنیI- کا تجربہ 27نومبر 2015ء کو کیا تھا

متعلقہ عنوان :