پشاور، قیمتی نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 گرفتار

پیر 14 مارچ 2016 13:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) پشاور کے نواحی علاقہ ریگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قیمتی نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ نوادرات برآمدکر کے 2 اسمگلرز کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ریگی کے علاقہ میں پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔ جس کے خفیہ خانوں سے قیمتی نوادرات کے33 پیسز برآمدہوئے۔ نوادرات میں برتن اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ کارروائی میں 2سمگلرز کو بھی گرفتارکیاگیا۔ نوادرات پشاور سے قطر اسمگل کی جارہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :