جیکب آباد،9 سالہ بچی کامعمر شخص سے نکاح کرانیکی کوشش ناکام

پیر 14 مارچ 2016 13:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء )جیکب آباد کے قریب 9 سالہ بچی کا 60سالہ شخص سے نکا ح کرانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔بچی کا باپ اور دلہا گرفتار کر لیا نکاح خواں فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

بلو چستان کے علاقے اوستہ محمد کے رہائشی چاکر خان نے اپنی 9سالہ بیٹی صومیہ کا 60سالہ بوڑھے شخص محبت خان سے گوٹھ علی آباد بلیدی میں نکاح کرانے کی کوشش کی ،پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے پر گوٹھ پر چھاپہ مارکر دلہا اور بچی کے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ نکاح خواں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو لالچی باپ نے پیسوں کی خا طر فروخت کیا گیا ہے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔