حقوق نسواں بل میں ترمیم کا فیصلہ، مو لا نا فضل الر حمان کو کڑے سے استثنیٰ مل جائیگا،رانا ثنا اللہ

پیر 14 مارچ 2016 13:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) صو با ئی وزیر قانون را نا ثناا للہ خا ں نے کہا ہے کہ حقوق نسواں ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا جس بعد مو لا نا فضل الر حمان کو کڑے سے استثنیٰ مل جائیگا،اس پر بحث اب ختم ہو نی چا ہیے ،پرویز الہی ذہنی مریض ہے، میاں شہباز شریف سے حسد کر تا ہے، اپنا علاج کسی مو لوی سے کروا ئے ،ایم کیو ایم کا مقا فا ت عمل شروع ہو چکا ہے، ہمیں کرا چی کا امن عزیز ہے چا ہے ایم کیو ایم کی مکمل صفا ئی ہی کیوں نہ ہو۔

وہ گزشتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں ایکٹ پر مختلف مکتبہ فکر کے علماء سے مشاورت جا ری ہے۔ حکو مت نے اس میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد مو لا نا فضل الر حمان کو کڑے سے استثنی مل جا ئے گا ویسے بھی وہ گھر میں بہت فرما نبردار قسم کے شو ہر ہیں وہ لوگوں کو اپنا جاہ و جلال دیکھا نے کے لیے ایسا کر رہے ہیں یہ ایکٹ صرف ان خواتین کے لیے ہے جن پر گھروں میں ظلم ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

کڑئے انکوں پہننے پڑ یں گے۔ اس ایکٹ پر اب بحث ختم ہو نی چا ہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کرا چی میں مکمل طور پر امن چا ہتی ہے۔ چا ہے ایم کیو ایم کی مکمل صفا ئی ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملتان اور گوجرا نوالہ کے الیکشن صاف اور شفاف ہو نگے۔ ن لیگ کو شکست ہو ئی تو تسلیم کر یں۔ سا بق ڈپٹی وزیر اعظم پر ویز الہی کے بارئے میں انہوں نے کہا کہ وہ ذہنی مریض بن چکا ہے۔ وہ اپنا علاج کسی اچھے مو لوی سے کروا ئیں۔ وہ میاں شہباز شریف کے تر قیا تی کا موں پر حسد کر تا ہے۔ انکا اقتدار میں آنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔شا ہد آفریدی کے بیان پر تبصرہ کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک کرکٹر ہے کو ئی نیشنل لیڈر نہیں ہے اس کے بیان کو کرکٹ کی حد تک ہی دیکھا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :