13 ویں نیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپےئن شپ 24 مارچ سے شروع ہوگی

پیر 14 مارچ 2016 13:16

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء)سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام 13 ویں نیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپےئن شپ 24 مارچ سے کوئٹہ میں شروع ہوگی۔ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر حیدر خان لہری نے بتایا کہ چیمپےئن شپ کیلئے پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جولائی میں کینیڈا میں ہونے والی ویمنز سافٹ بال ورلڈ چیمپئین شپ کیلئے پاکستان کی بہترین ٹیم تیار کی جائے گی اس میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں رواں ماہ نیشنل سافٹ بال ویمن چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کا ایک گروپ تیار کرکے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔