افتخار ٹھاکر کے ایک ٹکٹ میں دو مزے ، انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامے کے دوران اپنی فلم کی لوکیشن کو بھی فائنل کر لیا

پیر 14 مارچ 2016 12:55

افتخار ٹھاکر کے ایک ٹکٹ میں دو مزے ، انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامے کے دوران ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر کے ایک ٹکٹ میں دو مزے ، انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامے کے دوران اپنی فلم کی لوکیشن کو بھی فائنل کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکار افتخار ٹھاکر ان دنوں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے انگلینڈ میں مصروف ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنی فلم کے لئے انگلینڈ کے مختلف مقامات کو بھی فائنل کیا ہے جہاں وہ اپنی فلم کا 30فیصد کام مکمل کریں گے ۔جبکہ فلم کا باقی کام پاکستان میں ہی ہو گا ۔