سخاوت ناز کی فلم ” زندگی گزار ہنس کے “ اگلے ماہ نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی

پیر 14 مارچ 2016 12:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) نامور کامیڈین اداکار سخاوت ناز کی فلم ” زندگی گزار ہنس کے “ اگلے ماہ نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہدایتکار شہزاد حیدر کی فلم میں اداکار سخاوت ناز اور نئی اداکارہ ماہی خان پہلی مرتبہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جبکہ ماہی خان کی بطور فلمی اداکارہ بھی یہ پہلی فلم ہے ۔ فلم کا کیمرہ کلوز ہونے کے بعد ایڈیٹنگ کا کام جاری ہے ۔ توقع ہے کہ فلم کو اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جائیگا ۔