فلم ” فکر ناٹ “ کی کامیابی نے حوصلے بلند کر دیئے ،بہت جلد دوسری فلم کا آغاز کروں گی ‘ عاصمہ بٹ
پیر 14 مارچ 2016 12:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ہدایتکارہ عاصمہ بٹ نے کہ ہے کہ میری فلم ” فکر ناٹ “ کی کامیابی نے میرے حوصلے بلند کر دیئے ہیں اور میں بہت جلد دوسری فلم کا آغاز کروں گی ، میری دوسری فلم میں سینئرز کے ساتھ دوبارہ نئے چہروں کو بھی موقع دیا جائیگا ۔” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔
(جاری ہے)
2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے مجھے فلم کے حوالے سے خوفزدہ کر رکھا تھا مگر خدا کا شکر ہے کہ میری فلم ” فکر ناٹ “ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔
میں نے اس فلم میں تمام نئے چہروں کو موقع دیا تھا جنہوں نے توقعات کے مطابق پرفارم کیا ۔ عاصمہ بٹ نے کہا کہ اس فلم کی کامیابی نے میرے اندر ایک قوت پیدا کر دی ہے اور میں جلد اپنی دوسری نئی فلم شروع کروں گی جس میں سینئر اداکاروں کے ساتھ دوبارہ نئے چہروں کو بھی موقع دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام میڈیا کی مشکور ہوں جنہوں نے ہر قدم میری رہنمائی اور تعاون کیا اور میں دل کی گہرائیوں سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.