پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج آف کامرس کا طالبعلم کالعدم تنظیم سے تعلقات کے شبے میں ..
تازہ ترین : 1
پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج آف کامرس کا طالبعلم کالعدم تنظیم سے تعلقات ..

پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج آف کامرس کا طالبعلم کالعدم تنظیم سے تعلقات کے شبے میں گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء): پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج آف کامرس کے طالبعلم کو کالعدم تنظیم سے تعلقات کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے آپریشن کرکے طالبعلم عتیق آفریدی کو گرفتار کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار طالبعلم کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے، عتیق آفریدی نے یونیورسٹی میں شام کی کلاسز میں داخلہ لے رکھا تھا ، سکیورٹی اداروں نے طالبعلم کی ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 12:47:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں