رسالپور‘ علاقہ بانڈہ چیل خویشکی میں شادی کی خوشیوں سے بھرا گھر ماتم میں تبدیل

کمرے میں گیس سلینڈر کی زہریلی گیس بھر جانے سے دو افراد جاں بحق تین افرادبے ہوش ہوگئے

پیر 14 مارچ 2016 12:47

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) رسالپور کے علاقے بانڈہ چیل خویشکی میں شادی کی خوشیوں سے بھرا ہواگھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔ کمرے میں گیس سلینڈر کی زہریلی گیس بھر جانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین افرادبے ہوش ۔جس کو طبی امداد کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل ۔جہاں پرڈاکٹروں نے تینوں افراد کو تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ پشاور کو منتقل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق رسالپور کے علاقے بانڈہ چیل میں گزشتہ روز شیراز کی بھائی حیات کی شادی تھی ۔شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد واپڈا والوں نے اپنا کارکردگی دیکھا دی واپڈا والوں نے علاقے بانڈہ چیل خویشکی میں بارش کا بہانا بنا کررات کو بجلی بند کردی ۔شادی والا گھر کا سربراہ شیراز نے گیس سلینڈر سے جرنیٹر لگائی اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ سوگئے ۔

(جاری ہے)

رات کو تقریباََ چار بجے شیراز کے کمرے میں گیس سلینڈرکی جرنیٹرسے زہریلی گیس اخراج کی وجہ سے کمرے میں سوئے ہوئے پانچ افراد میں سے دوافراد جن میں شیراز ولد نورمحمد عمر 35سال اور مشال ولد نایاب اختر عمر 5سال دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ثاقب عمر 26سال ،جنید عمر 24سال پسران شمش لاسلام اور نایاب اختر ولد گل خان عمر 34سال بیہوش ہوگئے تینوں افراد بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل ۔جہاں پرڈاکٹروں نے تینوں افراد کو تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ پشاور کو منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :