وسیم اکر م نے بھارتی اینکر کے طنز کا کرارا جواب دیکر اس کی بولتی بند کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 12:43

وسیم اکر م نے بھارتی اینکر کے طنز کا کرارا جواب دیکر اس کی بولتی بند ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکر م نے بھارتی اینکر کے طنز کا کرارا جواب دیکر اس کی بولتی بند کردی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی پر بطور مبصر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کی بھارت سے ہار پر شدید دکھ ہوا اور اس سے بھی زیادہ دکھ اس وقت ہوا جب انہوں نے سابق کرکٹرز کو قومی ٹیم پر تنقید کرتے دیکھا ،وہ سب ٹیم پر تنقید تو کررہے تھے لیکن اس کا حل کسی نے نہیں بتایا کے اگر ان کھلاڑیو ں کو تبدیل کیا جائے گا تو ان کی جگہ کون لے گا۔

اس موقع پر پروگرام کے بھارتی میزبان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے دو ، تین بلے با ز لے جائے جس پر وسیم اکرم نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ ٹھیک ہے ہم بلے باز لے لیتے ہیں اور آپ ہمارے کچھ باؤلر لے لیں ۔