مذہبی جماعتوں کے تحفظ نسواں بل پر تحفظات وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان ..
تازہ ترین : 1
مذہبی جماعتوں کے تحفظ نسواں بل پر تحفظات وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا ..

مذہبی جماعتوں کے تحفظ نسواں بل پر تحفظات وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کی دعوت دے دی

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء)مذہبی جماعتوں کے تحفظ نسواں بل پر تحفظات وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کی دعوت دے دی جس میں حقوق نسواں بل کے معاملے پر بات چیت کی جائے گا۔ پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے تحفظ نسواں بل پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر کے انہیں ملاقات کے لئے بلا لیا ہے۔

ملاقات آج دوپہر کے کھانے پرہو گی اور مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ تحفظ نسواں بل پر مولانا فضل الرحمان سے تجاویز بھی مانگی جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمان نے تمام دینی جماعتوں کا اجتماع 15 مارچ کو طلب کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر وزیراعظم کے علاوہ اور کسی سے بات نہیں کریں گے۔ واضح رہے اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کر کے خواتین ایکٹ بارے مشاورتی کمیٹی قائم کر چکے ہیں۔ گذشتہ روز مسلم لیگ (ق)بھی اس معاملے میں میدان میں اتر آئی تھی اور دینی جماعتوں کو اعتماد میں نہ لینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 12:29:02

اپنی رائے کا اظہار کریں