بھارتیوں کی تعریف پر نجی ٹی وی کے اینکر نے شاہد آفریدی کیلئے توہین آمیز الفاظ استعمال کرڈالے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 12:23

بھارتیوں کی تعریف پر نجی ٹی وی کے اینکر نے شاہد آفریدی کیلئے توہین آمیز ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کیلئے بڑھتی نفرت کے باوجود ہندوستانیوں کے لیے پیار بھرے الفاظ بولنے پر سینئر اینکر پرسن نے آل راؤنڈ ر کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرڈالے ۔

(جاری ہے)

36سالہ آفریدی نے گزشتہ روز کولکتہ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بھارت میں ہمیشہ کرکٹ کھیل کر انجوائے کیا ہے ، انہیں بھارتی عوام کی جانب سے اتنا پیار ملا ہے جتنا انہیں کبھی پاکستان میں بھی نہیں ملا ہے جس پر نجی ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن نے ان کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جس پر پروگرام میں موجود قومی ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان بھی شرمند ہ شرمندہ نظر آئے ۔