15 ویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ 12 اپریل سے شروع ہوگی

پیر 14 مارچ 2016 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیراہتمام15 ویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ 12 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہو گی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی ‘منیجرز میٹنگ 11 اپریل کو شام چار بجے ہوگی اور چیمپئن شپ 17 اپریل تک جار ی رہے گی۔