ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ‘ سپر 10کے مقابلوں کاآغاز پندرہ مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے ..
تازہ ترین : 1

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ‘ سپر 10کے مقابلوں کاآغاز پندرہ مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا

ناگپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے مرحلے سپر10 کے مقابلوں کا آغاز 15 مارچ کو گروپ 2 میں موجود میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔گروپ 2 میں آسٹریلیا ‘پاکستان ‘بھارت ‘ نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ٹیم ہوگی ‘ویسٹ انڈیز ‘سری لنکا ‘ انگلینڈ ‘ جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیم گروپ 1 میں شامل ہیں۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کے میچزنئی دہلی میں اور فائنل 3 اپریل کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 12:17:23

اپنی رائے کا اظہار کریں