اظہرالدین نے ذاتی فوٹو البم عمران ہاشمی کیساتھ شیئر کردیا

اظہر الدین نے اپنے دل او ر گھر کے دروازے عمران ہاشمی کے لیے کھول دیئے

پیر 14 مارچ 2016 11:57

اظہرالدین نے ذاتی فوٹو البم عمران ہاشمی کیساتھ شیئر کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم ”اظہر“ کے ہیرو عمران ہاشمی کرکٹر اظر الدین کی پروفیشنل اور ذاتی زندگی دونوں ہی کو بہت قریب سے دیکھنے کی کوشش کر ر ہے ہیں اور اظر الدین کھلے دل سے اس میں عمران کی مدد بھی کر رہے ہیں۔اس تمام عرصے میں اظہر نے عمران کی کرکٹ کی باقاعدہ ٹریننگ میں بھی مدد کی یہاں تک کے اپنا ایک ذاتی فوٹو البم بھی ان کے ساتھ شیئر کیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ عمران ہاشمی اظہر اور ان کی شخصیت کو پوری طرح سمجھنے کے لیے ان کی پرانی تصاویر دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کے والدین، دوست اور ٹیم کے لوگوں کے ساتھ ان کے کیسے تعلقات تھے اور فیلڈ میں، ڈریسنگ روم میں وہ کس طرح برتاوٴ کرتے تھے۔عمران کی اس خواہش پر اظہر نے اپنے دل او ر گھر کے دروازے عمران کے لیے کھول دیئے اور انھیں وہ تصاویر دکھائیں اور ایسی یادیں بانٹیں جو آج تک دنیا کے نظروں سے دور تھیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہاشمی صاحب اظہر کی ان یادوں کو زندہ کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔