بھارتیوں کی تعریفیں ، شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس جاری ہوگیا
تازہ ترین : 1
بھارتیوں کی تعریفیں ، شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس جاری ہوگیا

بھارتیوں کی تعریفیں ، شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس جاری ہوگیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کو بھارتی عوام کے حق میں بیان دینا مہنگا پڑگیاہے ،لاہور کے وکلاء پینل نے آل راؤنڈر کو اپنے بیان پر جواب داخل کرانے کے لیے قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کیلئے بڑھتی نفرت کے باوجود ہندوستانیوں کے لیے پیار بھرے الفاظ بولنے پر لاہور سے تعلق تعلق رکھنے والے وکلاء پینل جوڈیشنل ایکٹیو زم گروپ کی جانب سے آ ل راؤنڈر کو اپنے بیان کی وضاحت دینے کے لیے قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے ۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں دیئے گئے بیان سے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے ،آل راؤنڈر 15رو زکے اندر اندر اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 11:54:18

قارئین کی رائے :

  • HM Says : 14/03/2016 - 16:45:24

    ye buhat i acha kia ha , ye log apnay mafad k lye sara kuch karty hain, inhen pakistan k awam ki koi fikar nai ,

    Reply to this comment
  • Muzaffar Hussain Says : 14/03/2016 - 12:19:46

    Wo Pakistan Wapis Aye ga Tab kar lena sub Khuch abi pehle team tenshion main he uper se capton pe mazeed dabao dalo ap kon se pakistan k humdard ho

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں