اینی میٹڈ فلم ’زوٹوپیا‘ ‘کا جادو دوسرے ہفتے میں باکس آفس پر برقرار

اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک زوٹوپیا چودہ ارب26کروڑ روپے بٹور چکی ہے

پیر 14 مارچ 2016 11:48

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اینی میٹڈ فلم ’زوٹوپیا‘ کا جادو دوسرے ہفتے میں باکس آفس پر برقرار ہے۔ فلم نے اس ہفتے مزید 5 ارب 23کروڑ رو پے کما کر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔بائرن ہاورڈ اور رچ مور کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’زوٹوپیا‘ کی کہانی ایسے جنگل کی ہے ، جہاں ایک مجرم لومڑی کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے خرگوش پولیس اہلکار اس کی مدد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک زوٹوپیا چودہ ارب26کروڑ روپے بٹور چکی ہے۔اسی ہفتے ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم’ٹین کلوور فیلڈ لین‘ صرف3دنوں میں 2 ارب پچاس کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک کار حادثے کے بعد سخت مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور’ڈیڈ پول‘ اب تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم نے اس ہفتے مزید ایک ارب8 کروڑ روپے کمائے۔ فلم اب تک مجموعی طور پر 32ارب روپے سے زائد کماچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :