کراچی،صدرمیں دکان سے ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے لوٹ کرفرار

پیر 14 مارچ 2016 11:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) کراچی کے علاقے صدر میں دکان سے ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔کراچی کے علاقے صدر میں عبد اللہ ہارون روڈ پر واقع دوکان سے ڈاکو دن دیہاڑے لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کس طرح دکان میں گھسے اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا۔ ڈاکووٴں نے بلا خوف و خطر پانچ منٹ تک لوٹ مار کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووٴں نے دکاندار اور خریداروں کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ چار میں سے دوملزمان نے ہیلمٹ، ایک نے ماسک اور ایک نے ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :