واکس ویگن کا 2017 ء کے اختتام 3 تین ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

پیر 14 مارچ 2016 11:19

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی واکس ویگن کا 2017 ء کے اختتام تک ملک میں 3 ہزار دفتری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ۔کمپنی کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کمپنی کی تیار کردہ گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج کے سکینڈل کے باعث مالیاتی مسائل کی وجہ سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ کمپنی نے 2016 ء کے دوران سرمایہ کاری میں سے ایک ارب یورو (1.1 ارب ڈالر)نکالنے اور غیر منافع بخش ماڈلز کی تیاری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے مغربی جرمنی میں پیداواری یونٹس اور شعبہ مالیات میں ایک لاکھ 20 ہزار ملازمین ہیں جن میں سے ایک تہائی دفتری امور سے متعلق ہیں۔

متعلقہ عنوان :