روسی ایلومینیم کمپنی2015 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران 267 ملین ڈالر خسارہ
پیر 14 مارچ 2016 11:19
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) روس کی ایلومینیم بنانے والی کمپنی ” روسل“نے کہا ہے کہ 2015 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اسے 267 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا جس کی وجہ مصنوعات کی گرتی قیمتیں ہیں۔
(جاری ہے)
کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2015 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران بھاری خسارے کی وجہ مصنوعات کی اضافی پیداوار اور ان کی گرتی قیمتیں ہیں جو چھ سال کی کم ترین سطح پر رہیں تاہم توقع ہے کہ 2016 ء کے دوران طلب میں اضافے کے باعث صورتحال میں بہتری آئے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2015ء کے دوران کمپنی کی آمدنی 7.2 فیصد کم ہوکر 8.68 ارب ڈالر رہی جس کے باعث آخری سہ ماہی میں 267 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا جبکہ پچھلی سہ ماہی میں 102 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔انھوں نے کہ چھ ماہ میں خسارے کے باوجود 2015 ء میں مجموعی طور پر 558 ملین ڈالر منافع ہوا جبکہ 2014 ء میں 91 ملین ڈالر خسارہ ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.