مہاجرین کا بحران یورپ کو تقسیم نہیں کرسکتا

پیر 14 مارچ 2016 10:52

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سباسٹئین کروز نے کہا ہے کہ مہاجرین کا بحران یورپ کو تقسیم نہیں کرسکتا۔سڈنی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے مہاجرین کی آمد کو کم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپ ہرصورت مہاجرین کے بحران کو حل کر لے گا۔انہوں نے مقدونیہ کے ساتھ اپنی سرحدوں کو بند کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یونان کے مہاجرین کے بہاو پر قابو نہ پا نے کی وجہ سے مقدونیہ نے ایک بھاری ذمہ داری اٹھائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانوں کو دوبارہ غیر منظم شکل میں وسطی یورپ کی طرف جانے کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ سرحدوں کو صرف مہاجرین کے بہاو میں کمی آنے پر ہی کھولا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ترکی کو ایک مضبوط پوزیشن حاصل ہے اور ہمیں اس بات کا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ سمجھوتہ بحران کے حل کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے ساتھ یورپی یونین کی رکنیت کے مذاکرات کو مہاجرین کے بہاو سے الگ رکھا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :